سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
پیر کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے ارشد انصاری کو صدر، زاہد عابد کو سیکریٹری، افضال طالب کو سینئر نائب صدر، صائمہ نواز کو نائب صدر، عمران شیخ کو جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔سردار ایاز صادق نے نومنتخب گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے،
آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے بغیر جمہوری نظام ادھورا ہے، صحافتی برادری نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، پارلیمان صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نےلاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔