قومی

عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے فوری ازالے کے لیےدروازے ہر وقت کھلے ہیں، وفاقی وزیر بحری امور

عوامی مسائل سےآگاہی اور ان کے فوری ازالے کے لیے حلقہ کے عوام کے لیے اپنے دروازے ہر وقت کھلے رکھنے کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں اپنے دفتر میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ جس میں واپڈا، سوئی ناردرن گیس، پولیس، بلدیہ اور دیگر وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیے۔ وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تی فوری حل کے موقعہ پر احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری کے موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور حکومت کی بہتر پالیسوں سے مہنگائی میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔اور عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں متعدد ترقیاتی کام جاری ہیں اور ان کاموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کو سیاسی جماعت سے ہی بات چیت کرنی چاہیے۔اس وقت جو مذاکرات چل رہے ہیں یہ خوش آئند ہیں۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا یا جا رہا ہے۔ 75 کروڑ روپے سے زائد کی رقم سے پبلک پارکس، ٹف ٹائل، سیوریج سسٹم کی بحالی سمیت دیگر منصوبوں پر کام ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button