کاروباری
بجلی کے پنکھوں کی قومی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 52.4فیصد اضافہ
بجلی کے پنکھوں کی قومی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 52.4فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 346ملین روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023 کے دوران 227ملین روپے کی برآمدات کی گئی تھیں ۔ اس طرح نومبر2023کے مقابلہ میں نومبر 2024کے دوران بجلی کے پنکھوں کی ملکی برآمدات میں 119ملین روپے یعنی 52فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔