ٹاپ نیوز
صدر آصف علی زرداری کا سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کیا ہے۔
پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے خاندان، امریکی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی امن اور اِنسانی حقوق کے شعبہ میں سابق امریکی صدر کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں جمی کارٹر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔