عالمی

اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ، ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے نزدیک پناہ گزین کیمپ پر حملے سے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔العریبیہ اردو کے مطابق اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے بارے میں اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ اس فلسطینی کو ایک جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا جو فوجی کارروائی کے دوران پیش آئی، جب اسرائیلی فوج نے 18 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے وفا کا کہنا ہے کہ فتح سعید اود سالم کو اسرائیلی فوج کے سنائپر نے نشانہ بناتے ہوئے شہید کیا ، اسرائیلیوں نے اس دوران ایک ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button