عالمی
برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن
لندن: برطانیہ میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
برطانوی امیگریشن حکام کے مطابق ملک میں پناہ لیے ہوئے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن اور انہیں ملازمتیں دینے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کو غیر قانونی ملازمتیں دینے کا الزام ثابت ہونے پر مالکان پر فی ملازم 60 ہزار پاؤنڈ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔
برطانوی حکام کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن کو کم تنخوا دے کر ان کا استحصال کیا جا رہا تھا۔