عالمی

شام پر عائد کی گئی پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے، قطر

قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام کے خلاف عائدپابندیوں کو فوری طور پر ختم کر ے، خانہ جنگی کے باعث مختلف ممالک کی جانب سے یہ پابندیاں شام پر عائد کی گئی تھیں۔

العریبیہ اردو کے مطابق یہ مطالبہ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

واضح رہے کہ قطر نے اتوار کو شام کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے وہاں 13 سال بعد اپنا سفارتخانہ کھول دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button