عالمی

ملک میں جنگلات کا رقبہ2.7 ملین ہیکٹر،سب سے زیادہ عسیر ریجن میں ہیں،سعودی وزارت ماحولیات

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلات کا رقبہ تقریباً2.7 ملین ہیکٹر ہے ۔ایس پی اے کے مطابق عسیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے ریجنل ڈائریکٹر احمد آل مجثل نے بتایاکہ ملک میں جنگلات کا رقبہ تقریبا 2.7 ملین ہیکڑ ہے،سب سے زیادہ جنگلات عسیر ریجن میں ہیں جو کل ملکی جنگلات کا 35 فیصد ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جنگلات ماحولیاتی نظام کا لازمی جز و اور حیاتیات و حیاتیاتی تنوع سے بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہدنے متعدد سٹریٹجک اہداف کی منظوری دی ہے جو جنگلات اور ماحولیاتی سیاحت کے اہداف کو پورا کرنے میں اہم کرادار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی گرین انیشیٹو کے اہداف کے تحت 2030 تک 10 بلین درخت لگانا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button