مشرقی ایشیاءممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں جولائی کے دوران اضافہ
چین،جنوبی کوریا، جاپان اورمشرقی ایشیاءکے دیگرممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، جولائی میں مشرقی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ جبکہ برآمدات میں معمولی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اورمشرقی ایشیاءکے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو204.010ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 1.50 فیصدکم ہے، گزشتہ سال جولائی میں مشرقی ایشیاکے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 207.073 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، جون کے مقابلہ میں جولائی میں مشرقی ایشیاءکے ممالک کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوںپر6.32فیصدکااضافہ ہواہے، جون میں مشرقی ایشیاءکے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو191.86ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا جوجولائی میں بڑھ کر204.010 ملین ڈالرہوگیا۔
مالی سال 2024 میں مشرقی ایشیا ءکے ممالک لوپاکستان کی مجموعی برآمدات کاحجم 3.317 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2024 میں مشرقی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر41.40فیصدکااضافہ ہواہے۔ جولائی 2024 میں مشرقی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات پر1.725 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ سال جولائی میں 1.220 ارب ڈالرتھا۔
جون کے مقابلہ میں جولائی میں مشرقی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11.55فیصدکااضافہ ہواہے، جون میں مشرقی ایشیاءکے ممالک کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.546 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جوجولائی میں بڑھ کر1.725 ارب ڈالرہوگیا۔مالی سال 2024 میں مشرقی ایشیاءکے ممالک سے درآمدات پرمجموعی طورپر16.094 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔