ٹاپ نیوز

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت ،واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے پیر کوجاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےدہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس و لیویز اہلکاروں اور شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ، انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،قیامِ امن کےلئے پولیس و سکیورٹی اداروں کی لازوال قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی،ملک دشمن عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے ملک میں انتشار پھیلانے کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button