قومی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کوئٹہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں کی بربریت کی شدید مذمت، 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے موسیٰ خیل، کوئٹہ کے قریب دہشت گردوں کی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم مسافروں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button