ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم اور واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کےلئے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button