قومی

چیئرمین سینیٹ کی موسی خیل دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے موسی خیل دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دلخراش واقعہ میں 23 مسافروں کےجانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد افراتفری پھیلانا ، ترقی ہے عمل کو سست روی کا شکار کرنا ہے ۔ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف پرعزم ، قوم متحد ہے ۔ چیئرمین سینیٹ کا جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔چیئرمین سینیٹ کی اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے لئے بلندی درجات،لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی اس ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button