کھیلوں کی دنیا

فیصل آباد ،نیشنل چیمپین لیگ12ستمبر سے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگی

فیصل آباد میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل چیمپین لیگ12ستمبر سے اقبال سٹیڈیم میں شروع ہوگی جس میں 5بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی اور مذکورہ ٹورنامنٹ 29 ستمبر تک جاری رہےگا۔ چیمپین لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے وفد کے ہمراہ اقبال سٹیڈیم کا دورہ کیاجہاں ڈپٹی کمشنرفیصل آبادکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے پی سی بی وفد کو اقبال سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر پی سی بی نے سٹیڈیم کا تفصیلی چکر لگایا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقبال سٹیڈیم کی حالت پہلے سے کافی بہتر نظر آرہی ہے جبکہ پویلین بھی بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے اقبال اسٹیڈیم پر اچھاکام کیا ہے۔انہوان نے عندیہ دیا کہ اقبال سٹیڈیم میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اقبال سٹیڈیم میں پی سی بی کی ہدایت پرتعمیراتی کام مکمل کرا دیا گیا ہے اوراقبال سٹیڈیم نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ میچز کیلئے تیار ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے وفد نے بارہ ستمبر سے نیشنل چیمپئن لیگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو شائقین کیلئے اچھی خبر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button