کاروباری

انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمد میں مالی سال 2024کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،سٹیٹ بینک،ادارہ شماریات

نجینئرنگ مصنوعات کی برآمد میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک اور پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ا نجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو278.86 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 کے مقابلے میں 7 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2023 میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو261.34 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

جون میں انجینئرنگ مصنوعات کی برآمد کاحجم 19.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مئی میں 32.25 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 16.41 ملین ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں برقی پنکھوں کی برآمد سے ملک کو28.22 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جومالی سال 2023 میں 29.65 ملین ڈالرتھا۔ اسی طرح مالی سال 2024 میں ٹرانسپورٹ آلات کی برآمد سے ملک کو 20.01 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2023 میں 28.85 ملین ڈالرتھا۔ برقی مشینری کی برآمد کاحجم 52.25 ملین ڈالر اورآٹو پارٹس کی برآمدات کاحجم 22.20 ملین ڈالررہا، دیگرانجینئرنگ مصنوعات کی برآمد سے ملک کو102.21 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button