ارشد ندیم نے اولمپک گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کردیا ہے، سرپرست اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن حاجی نواب خان
اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اولمپک گیمز میں سونے کا تمغہ جیت کر نئی نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کی ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولمپک گیمز کے جیولین تھرو کے ایونٹ میں ارشد ندیم کی کامیابی سے دنیا بھر پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے اور جس نے پاکستانی نئی نوجوان نسل کو بھی کھیلوں کی طرف راغب کردیا ہے۔ ارشد ندیم کی اولمپک گیمز میں جیت کے لئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے دن رات کوشش کی تھی اور ارشد ندیم کو تمام وسائل اور سہولیات فراہم کیں اور ان کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔