کاروباری

جی سی سی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 26.4 فیصد اضافہ

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024 میں بحرین، کویت ، قطراوراومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 288.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجو جولائی 2023 کے مقابلہ میں 26.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 228.3 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

جون کے مقابلہ میں جولائی میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر4.36 فیصدکی کمی ہوئی، جون میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 301.2 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔واضح رہے کہ جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 2.995 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ سال جولائی میں 2.029 ارب ڈالرتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button