کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان برقرار، 100 انڈیکس 146.68 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77740.30 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان برقرار رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 146.68 پوائنٹس کی کمی کے بعد 77740.30 پوائنٹس پر بندہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 172 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 198 کی قیمتوں میں کمی اور 63 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران 278.98 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 13.09 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 42.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد 25045.40 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 214.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 122713.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔حیسکو پٹرولیم لمیٹڈ کے 26705549 حصص، ورلڈکال ٹیلی کا م 21817890 حصص اور ویوزہوم اپلائنسز کے 13525876 حصص کا لین دین ہوا۔سٹائلرز انٹرنیشنل لمیٹڈ، خالدسراج ٹیکسٹائل ملز اور دیوان مشتاق ٹیکسٹائل ملز ٹاپ تھری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 37.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button