عالمی

سعودی عرب ، جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والے 200 شہریوں کو شاہی تمغہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 200 سعودی شہریوں کو جسمانی اعضاء عطیہ کرنے پر شاہ عبدالعزیز تمغہ تیسرے درجے کا دینے کی منظوری کے احکامات صادر کردیئےگئے ۔ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی سے ان سعودی مرد وخواتین کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہوں نے اپنی زندگی میں کسی قسم کا جسمانی اعضا عطیہ کیا علاوہ ازیں ان شہریوں کو بھی تمغہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جنہوں نے بعد از مرگ جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کے لیے متعلقہ ادارے میں خود کو رجسٹر کرایا ہے۔

واضح رہے سعودی عرب میں ایوان شاہی کی جانب سے خون اور جسمانی اعضاء عطیہ کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف کے طورپر انہیں شاہی تمغہ دیا جاتا ہے۔جن افراد کو تمغہ دینے کی منظوری ہوتی ہے انکے ناموں کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے خون کا عطیہ دینے پر دسیوں غیرملکیوں کو بھی تمغہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button