قومی

پاکستان ایسوسی ایشن لکسمبرگ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب ، پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

پاکستان ایسوسی ایشن لکسمبرگ (پی اے ایل) کے زیر اہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس اہم ثقافتی تہوار کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لیے پاکستانی برادری کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی ۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق عید ملن کے پرجوش اور رنگا رنگ تہوار کے ماحول میں فیملیز مختلف سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئیں، روایتی پاکستانی کھانوں کا مزہ لیا جبکہ ہر عمر کے بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔

اس موقع پر سفیر آمنہ بلوچ نے اپنے خطاب میں عید الاضحیٰ کی اہمیت پر زور دیا جس میں قربانی، اتحاد اور یکجہتی کی بنیادی اقدار کی عکاسی کی گئی۔ انہوں نے لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کی تعریف کی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں اس طرح کی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی سفیر کی موجودگی نے پاکستانی برادری کی معاونت اور اس کے ساتھ جڑے رہنے، ان کی ضروریات کا خیال رکھنے اور درپیش مسائل حل کرنے ،کمیونٹی اور ان کے مادر وطن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے سفارت خانے کے عزم کو اجاگر کیا۔اس تقریب نے ثقافتی تبادلے کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جس سے لکسمبرگ میں پاکستانی کمیونٹی کے درمیان اتحاد اور تعلق کے احساس کو تقویت ملی۔ اس تقریب نے کمیونٹی کو اپنے شاندار ورثے اور روایات کو اجاگر کرنے اور پاکستانی برادری کے مابین مضبوط روابط کو فروغ دینے کا موقع بھی فراہم کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button