عالمی

جرمن وزیر خارجہ آئندہ ہفتے مشرق وسطی کا دورہ کریں گی

جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک آئندہ ہفتے مشرق وسطی کا دورہ کریں گی۔ اردو نیوز کے مطابق جرمن وزارت خارجہ سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک پیرکو لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے فورا بعد اسرائیل کا دورہ کریں گی۔

وہ منگل کو مغربی کنارے میں فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفی سے بات چیت کریں گی۔بعد ازاں لبنانی حکام سے ملاقات کے لیے بیروت جائیں گی۔وزارت کی ترجمان نے کہا کہ حکام کے ساتھ جرمن وزیر خارجہ کی بات چیت میں غزہ جنگ اور مسلسل تباہ کن انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دورے میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر کشیدہ اور خطرناک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button