عالمی

امریکا تائیوان کو کسی بھی شکل میں ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے، چین

چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ تائیوان کی آزادی کی حمایت نہ کرے اور تائیوان کو کسی بھی شکل میں مسلح کرنے سے روکنے کے اپنے عزم کا احترام کرے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو کیان نے کہا کہ ہم امریکا کی جانب سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جزیرے کی حکمران ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی طاقت کے ذریعے تائیوان کی آزادی حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے اور امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ کی فروخت آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی مسلح افواج تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسند منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے جنگی تیاریوں کو مضبوط بنائیں گی۔

چین کی وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان نے یہ تبصرہ تائیوان کو تقریباً 360 ملین ڈالر مالیت کے امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button