تعلیمی سرگرمیاں

دور حاضر کے مسائل اور طلبہ و طالبات کا کردار

چیئر مین رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر مدثر احمد کی خصوصی گفتگو

رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی میں شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ”دور حاضر کے مسائل اور طلبہ و طالبات کا کردار“کے عنوان سے سیمینار جس میں چیئر مین رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر مدثر احمد کی شعبہ سائیکالوجی کے ایم فل طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک قوم ہے اور کسی بھی قوم کی ترقی کا دارومدار اس قوم کے افراد کی مشترکہ کاوش میں ہوتا ہے جن کے نتیجے میں ملک اخلاقی، سماجی، معاشی اور معاشرتی طور پر اپنی بنیادی ضروریات پوری کرتے ہوئے بہتری کی طرف گامزن ہوتا ہے اور تبھی ایک قوم ترقی یافتہ ہوتی ہے۔ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں لا تعداد مسائل ہیں۔ اور کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان طبقہ یعنی طلبہ مرکزی کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں نئے خواب بننے اور انکو پورا کرنے کا جذبہ، صلاحیت اور قوت موجود ہوتی ہے۔ اگر کسی قوم کا نوجوان طبقہ تعلیم یافتہ ہے، باشعور ہے، اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو جانتا ہے تو ایسی قوم کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے اور روشن ہے۔ لیکن اگر یہی طلبہ غیر ذمہ دار ہوں اور انہیں اپنے فرائض کا احساس نہ ہو تو ایسی قوم کا مستقبل تاریک ہے۔ لہٰذا طلبہ جن میں مرد اور عورت دونوں شامل ہیں کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button