کھیلوں کی دنیا

لندن،انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،لیگ میں 3اپریل کو مزید 5 میچوں کا فیصلہ ہوگا

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، ای پی ایل میں 3اپریل مزید5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ نوٹنگھم فاریسٹ اور فلہم کی ٹیموں کے درمیان دی سٹی گرائونڈ نوٹنگھم شائر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک،نیو کیسل میں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ بورن مائوتھ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی سٹیڈیم بورن مائوتھ میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا میچ برنلے اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گاجبکہ 3اپریل کو پانچویں اور آخری میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں لندن سٹیدیم ،لندن میں پنجہ آزمائی کریں گی۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔لیور پول کی ٹیم سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے،آرسنل کی ٹیم 65 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button