کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل9 ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔جمعرات کے روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ20 اوورز میں9 وکٹ پر138 رنز بنائے، آغا سلمان33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف اور کولن منرو نے 20 ،20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔

علاوہ ازیں عماد وسیم9 ،شاداب خان2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین نے2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو3 میچز میں2 میں شکست ہوئی اور اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا ہے۔قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد ملے گی، اوس پڑنے کی توقع ہے، اس لئے گیند بازوں کو مشکل ہو گی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہاکہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button