عالمی

سعودی عرب، طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔اردو نیوز کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی سینٹر ( این ٹی ایس سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹر کا ایک ’الٹرا لائٹ‘ طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

این ٹی ایس سی نے اس حوالے سے ایکس پردی گئی تفصیلات میں مزید کہا ہے کہ الٹرا لائٹ، لیجنڈ 600طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔سینٹر کا کہنا ہے حادثے کے حوالے سے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔سینٹر نے بتایا کہ حقائق معلوم کرنے کے لیے ایک ٹیم جائے حادثہ پر روانہ کردی ہے اور جلد تفصیلات حاصل کرلی جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button