کھیلوں کی دنیا

پشاورزلمی کے خلاف میچ میں صرف بابراعظم ہی نہیں تمام بلے بازمیرے نشانے پر ہوں گے، تبریز شمسی

جنوبی افریقہ اور کراچی کنگز کے سٹار کرکٹر تبریز شمسی نے کہا ہے کہ پشاورزلمی کے خلاف میچ میں صرف بابراعظم ہی نہیں بلکہ تمام بلے بازمیرے نشانے پر ہوں گے۔

تبریز شمسی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری گزشتہ سیزن کی پرفارمنس اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے، اگر آپ چیمپئن بھی ہوں تب بھی آپ کو صفر سے سٹارٹ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن میں ہماری نئی مینجمنٹ ہے اور ٹیم کا ماحول اچھا ہے، ہم سخت محنت کر رہے ہیں جس کا اثر آنے والے میچز میں نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم خاص کھلاڑی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں شاندار کارکردگی پیش کی ہیں لیکن صرف وہ ہی ہمارا ہدف نہیں ہیں، پشاور کی ٹیم میں کافی اچھے پلیئرز موجود ہیں، میرا فوکس تمام بلے بازوں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کے دوران لاہور میں ایک میچ کھیل چکا ہوں مگر وہ کوویڈ کے دن تھے، گرائونڈ میں موجود شائقین کو اپنی پرفارمنس سے محظوظ کروں گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button