ٹاپ نیوزقومی

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل کی ملاقات

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل نے برسلز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

برسلز میں پاکستانی سفارت خانہ کے مطابق یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے آزادی مذہب و عقائد فرانس وین ڈیل نے وزیر خارجہ کو برسلز آمد پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں فریقین نے عدم برداشت کے رحجان میں کمی لانے اور پرامن مشترکہ مستقبل کے حصول کیلئے ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button