عالمی

فرانس ،فوڈ مارکیٹ میں احتجاج کرنے والے 91کسان گرفتار

فرانس کی ایک فوڈ مارکیٹ میں احتجاج کرنے والے 91کسان گرفتار کرلیے گئے ۔شنہواکے مطابق پیرس پولیس کے پریفیکٹ لارینٹ نونیز نے میڈیا کو بتایا کہ کسانوں نے گزشتہ ہفتے بڑھتی ہوئی قیمتوں، بیوروکریسی اور یوکرین سے درآمدات کی آمد کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے اسی سلسلےمیں کل کسانوں نے ایک فوڈ مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی اور پولیس سے مڈبھیڑ کی جس کےبعد 91کسانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً 6000 کسانوں نے 4500زرعی مشینوں اور ٹریکٹروں کے ساتھ 80 بلاکنگ پوائنٹس قائم کیے ہیں تاہم فرانسیسی حکومت نے انتظامی طریقہ کار کو آسان بنانے، کاشتکاری کی مشینری کے لیے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور شراب کے کاشتکاروں کو اضافی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button