کاروباری

سٹیٹ بینک کی طرف سے نئی ایپ کا اجرا ایک مستحسن اقدام ہے ،ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ بینکوں کے بارے میں بزنس کمیونٹی کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے شنوائی کے نام سے نئی ایپ کا اجراکردیا ہے جو کہ ایک مستحسن اقدام ہے جس سے جہاں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے میں مدد ملے گی وہیں بینکنگ کے شعبہ کو شکایت فری بنانے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد انہون نے تاجروں کے ایک وفد کو شنوائی ایپ کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر کے بہت سے ممبران کو مختلف بینکوں سے لین دین کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کے ازالہ کیلئے سٹیٹ بینک نے یہ سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بزنس کمیونٹی کو بینکوں سے متعلقہ اپنی ہر قسم کی شکایات فوری طور پر اس ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوں گی جن کو ریکارڈ مدت میں دور کیا جا سکے گا۔ انہوں نے چیمبر کے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ چیمبر کے تمام ممبران میں اس ایپ کے بارے میں آگاہی دیں تاکہ وہ اپنے مسائل کے حل کیلئے اس سہولت سے فوری فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکایات کے ازالہ کیلئے https://sunwai.sbp.org.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button