وزیراعظم شہباز شریف کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لئےدعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔