قومی

وزارت داخلہ کی بھارت میں قید خاتون و بچی کو پاکستان لانے کی ہدایت

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔۔ وزارت داخلہ نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور اس کی کم سن بچی کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق روبینہ 5سال سے مقبوضہ کشمیر میں قید تھی،روبینہ کا شوہر اسے اور اس کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیاتھا، بعد میں وہ روبینہ سے تمام سفری دستاویزات اور رقم لے کر غائب ہو گیا۔

سفری دستاویزات نہ ہونےپربھارتی حکام نےخاتون اوربچی کوجیل میں ڈال دیا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فوری طور پر روبینہ کو پاکستان واپس لانے کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button