عالمی

بھارتی گاؤں میں مسجد پر بی جے پی کا جھنڈا لہرا دیا گیا

پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔۔بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاوں میں مسجد پر بی جے پی نے اپنا پارٹی پرچم لہرادیا۔ واقعےکےبعد علاقے میں کشیدگی ہے۔

بی جےپی کے کارکنوں نے ریاستی انتخابات میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے یوپی کے گاؤں، چاچڑی میں مقامی مسجد پر پارٹی کا جھنڈا لہرایا۔واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

چاچڑی میں مسلمان اورہندو آبادی کا تناسب برابر ہے ۔بی جےپی نے واقعے میں اپنے کارکنوں کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button