کھیلوں کی دنیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 ستمبر کو روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ہے ،جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی جبکہ 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچزکی سیریز کا آغاز 11 ستمبر کو ہوگا یہ میچ روز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گاجو نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم قیادت فلپ سالٹ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 13 ستمبر کو صوفیہ گارڈنز، کارڈف میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15ستمبر کو ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔ ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 19 ستمبر کو ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button