قومی

اسرائیلی میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں شائع آرٹیکل ان کےصیہونیوں کا لے پالک سیاسی مہرہ ہونے کا ثبوت ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اسرائیلی میڈیا میں شائع آرٹیکل سے ثابت ہوگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صیہونیوں کا لے پالک سیاسی مہرہ ہے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں یہودیوں کا ایک پراجیکٹ ہے ،بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیلی میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں شائع آرٹیکل کے حوالے سے اتوار کو سرکاری ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے ، اسرائیلی میڈیا بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھ رہاہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہود نے بانی پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر گود لیاہوا ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ان کا پاکستان میں ایک پراجیکٹ ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسانیت کی تاریخ میں بدترین نسل کشی غزہ میں ہوئی ہے

،اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہاہے جبکہ بانی پی ٹی آئی صیہونی قصابوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس نے آج تک کھل کر ان کی مذمت نہیں کی ، اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں شائع ہونے والا آرٹیکل اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ یہ ان کا لے پالک ہے اور یہ آج بھی کھل کر ان کی مذمت نہیں کرتا ۔خواجہ آصف نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی

، یہ نہ صرف صیہونیوں کے ساتھ کھڑا ہے بلکہ اس کے اپنے بچے صیہونیوں کے گھر میں پرورش پارہے ہیں ،اگر کسی دوسرے سیاستدان نے ایسا کیاہوتا تو پاکستان میں قیامت آچکی ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے فالوورز کا ذہن کس قدر پراگندہ ہوچکاہے کہ وہ ان ساری چیزوں پر غور کرنے کو تیار نہیں ہیں ، آج سے نہیں بلکہ گزشتہ چار دہائیوں سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق پاکستانی میڈیا میں یہ شائع ہوا کہ ان کے صیہونی طاقتوں کے ساتھ تعلقات ہیں

، یہ ان کی سیاسی پیداوار ہے تاکہ پاکستان پر وہ اپنا تسلط چلاسکیں ،یہ سلسلہ نوے کی دہائی سے جاری ہے،عرف عام میں اسے گولڈ اسمتھ ایجنڈا یا پروگرام کہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج یہ مستند بات سامنے آئی ہے کہ صیہونیوں نے اسے سیاسی طور پر گود لیاہوا ہے ،اپنے ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں کیونکہ یہودی ماسوائے پاکستان کسی کو اپنے لیے تھریٹ نہیں سمجھتے ، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اوراس نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ،قیام پاکستان سے آج تک ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھا

،بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں ایک تعلق سامنے آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں انتخابات میں ایک مسلمان کی بجائے یہودی کی مہم چلائی ،آہستہ آہستہ اس کا اصلی چہرہ سامنے آرہاہے،بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے اس زاویے سے ضرور ان کو پرکھیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button