عالمی
فرانس میں نئی حکومت کی تشکیل ، 36 رکنی کابینہ کا اعلان
فرانس میں نئی حکومت تشکیل دے دی گئی ہے،وزیر اعظم فرانسوا بیرو کی قیادت میں 36 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔منگل کو امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایلیسی پیلس نے گزشتہ رات ایک ہفتے سے زائد مشاورت کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔
فرانس کے وزیر اعظم فرانسوا بیرو کی قیادت میں کابینہ میں 36 وزرا شامل کئے گئے ہیں، کابینہ وزیر اعظم کی تجویز پر آئینی ضوابط کے تحت مقرر کی گئی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی۔
– Advertisement –
نئی حکومت میں سابق وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کو وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایک اور سابق وزیر اعظم مینوئل والز کو اوورسیز ٹیریٹریز کا وزیر مقرر کیا گیا۔ سابق وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کو وزیر انصاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔