چین کی نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی ، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز
چین کی نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے ۔ جس کے بعد چین 10 ملین نئی انرجی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔
جمعرات کو چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال2013 میں پہلی مرتبہ چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کو شماریاتی نظام میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سال پیداوار کی تعداد صرف 18,000 تھی۔ 2018 تک، سالانہ پیداوار ایک ملین یونٹس تک پہنچی اور 2022 تک اس پیداوار نے پانچ ملین یونٹس سے تجاوز کیا اور اب رواں سال کے اختتام سے ڈیڑھ ماہ قبل پہلی بار 10 ملین گاڑیوں کے سنگ میل کو عبور کیا گیا ہے۔
جو گزشتہ سال کی 9.587 ملین گاڑیوں کی پورے سال کی پیداوار کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہے۔ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ سال کے آخر تک یہ تعداد 12 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔گزشتہ دس برسوں میں، قومی حکمت عملیوں کے تحت تقریباً 100 حوصلہ افزا ءپالیسیاں متعارف کروائی گئی ہیں، مصنوعات کی ٹیکنالوجیز کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا گیا ہےاور انفراسٹرکچر سپورٹ میں بھی تیزی سے بہتری آرہی ہے جس نے مشترکہ طور پر چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دیا ہے اور چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت مارکیٹائزیشن اور صنعت کاری سے لے کر بڑے پیمانے اور عالمگیریت تک مسلسل اعلیٰ سطح پر جاتی ر ہے۔