عالمی

اقوام متحدہ گنی میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کےلئے پر عزم

اقوام متحدہ کا دفتر برائے منشیات اور جرائم (یواین اوڈی سی ) منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے گنی بساؤ کی عدالتی پولیس کی مدد کے لیے تمام ضروری ذرائع استعمال کرے گا۔

شنہوا کےمطابق گنی بساؤ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کی نمائندہ اینا کرسٹینا اینڈریڈ نےعدالتی پولیس کے احاطے کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف جنگ میں گنی بساؤ کے حکام کی کوششوں کی حمایت کے لیے تمام شراکت داروں کو کافی مالی وسائل فراہم کرنے کے لیے متحرک کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد عدالتی پولیس کی حمایت کرنے کے لیے اپنی رضامندی ظاہر کرنا ہے، جس نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button