کاروباری

وزارت خزانہ کا اقتصادی اورمالیاتی اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ کے مشیر کی تقرری کافیصلہ

وزارت خزانہ نے اقتصادی اورمالیاتی اصلاحات کیلئے وزیرخزانہ کےمشیر کی تقرری کافیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مطابق مشیراقتصادی اورمالیاتی اصلاحات کے کے عہدہ پر تعیناتی کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں ، امیدواروں کو عہدے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

کامیاب امیدوار کو سپیشل پروفیشنل پے سکیل ون کے برابر تنخواہ دی جائے گی ، اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں تقرری کی مدت دو سال مقررکی گئی ہے ۔ مشیر کیلئے کم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ دوسالہ کنٹریکٹ ملازمت کرنے والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع بھی مل سکے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button