کاروباری

سٹیٹ لائف انشورنس پالیسیاں بہت سے لوگوں کے لیے لائف لائن رہی ہیں، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس پالیسیاں بہت سے لوگوں کے لیے لائف لائن رہی ہیں، یہ خاندانوں کو زندہ رہنے اور پھلنے پھولنے کے قابل بناتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی کے مقامی ہوٹل میں سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن (ایس ایل آئی سی) سمٹ 2024 میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ سٹیٹ لائف انشورنس نے ہزاروں خاندانوں کی مدد کی ہے۔ انہوں کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو بہتر بنانے میں ڈیٹا مینجمنٹ کا اہم کردار ہے اور اس کردار کو سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے احسن طریقے سے ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایل آئی سی کی طرف سے محفوظ کردہ وسیع ڈیٹا نہ صرف بیماری کے رجحانات بلکہ مریضوں کی تعداد اور علاقائی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات میں بوقت ضرورت کام آتا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button