یونیورسل ایگزبیشن فیئر میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا کل آخری دن
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ تاجکستان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ بین الاقوامی یونیورسل ایگزبیشن فیئر ‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا کل( جمعہ کو)آخری دن ہے ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 24سے 26 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں ہوم ٹیکسٹائل ، فیبرک ، ریڈی میڈ گارمنٹس ،چاول ، آلات جراحی ، میڈیکل آلات ، پراسیسڈ فوڈ ، فروزن فوڈ ، بیورجز ، ڈرنکس ، ڈیری ، پھل ، سبزیاں ، تعمیراتی سامان ، فرنیچر ، سینٹری کا سامان اور جوتوں کے کاروبار سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔