کاروباری

چائنا انٹرنیشنل میڈیکل فئیر میں شرکت کے لئے درخواستیں 22 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ چائنا انٹرنیشنل میڈیکل فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے22اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش چین کے شہر گوان زئو میں 12تا 15 اکتوبر جاری رہے گی جس میں سرجیکل و دندان سازی کے آلات ، ہاسپٹل ٹیکسٹائل اور میڈیکل ڈیوائسز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button