کاروباری
ہر سال وفاق کی جانب سے صوبوں کو این ایف سی کی مد میں ہزاروں ارب روپے ادائیگی کی جاتی ہے،قیصر احمد شیخ
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہر سال وفاق کی جانب سے صوبوں کو این ایف سی کی مد میں ہزاروں ارب روپے ادائیگی کی جاتی ہے،پنجاب میں بجلی ریلیف کی بات پر پیالی میں طوفان پیدا کیا جارہا ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا بجلی کے لیے وفاق کی سبسڈی آئی ایم ایف سے پوچھ کر دی گئی ہے،صوبہ پنجاب نے ترقیاتی بجٹ میں سے 45 ارب روپے نکال کر بجلی صارفین کو ریلیف دیا ہے،صوبائی حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف دے سکتی ہیں۔