عالمی

سعودی نائب وزیر خارجہ کی صدر ڈومینیکن کی تقریب حلف برداری میں شرکت

سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمہوریہ ڈومینیکن کے صدر لوئس روڈلفو ابی نادر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مبارکباد دی۔ صدر لوئس روڈلفو ابی نادر، ڈومینیکن حکومت اور عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں سعودی وزیر نے سرکاری وفود کے اعزاز میں ڈومینیکن کے صدر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈومینیکن حکام اور تقریب میں شریک دوست ممالک کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button