ٹاپ نیوز

وزیر اعلی ٰمریم نوازاور صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف سے برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ کے صدرمحمد نوازشریف سے مری میں برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی۔ برٹش ہائی کمشنر اسلام آباد کی پولیٹیکل قونصلر زوی ویئر بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں تعلیم، صحت، موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کے طلبہ کیلئے برطانیہ کی اعلی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کے پائیدار اقدامات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی مہارتوں سے مستفید ہونے پر اتفاق کیا گیا۔

مریم نواز نے گورنس کا معیار بہتر بنانے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے مانیٹرنگ کیلئے کے پی آئی سسٹم سے آگاہ کیا۔ ڈیجیٹل پنجاب کیلئے جاری اقدامات پر گفتگو کی گئی اورپنجاب میں سولر پینل پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلی نے نواز شریف آئی سٹی میں برطانوی اداروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے دور میں داخل ہوچکا ہے، عنقریب پنجاب لیڈ کرے گا۔ آئی ٹی یونیورسٹیز کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کا خیر مقدم کیا جائے گا۔لاہور میں محمد نوازشریف آئی ٹی سٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ تیز ی سے تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے۔وزیر اعلیٰ نے فارن کامن ویلتھ اینڈڈویلپمنٹ آفس کے تعلیم اور دیگر شعبوں کے اشترک کار کو سراہا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button