کاروباری

آئی سی سی آئی کی جانب سے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون پر غیر ملکی سفیروں میں ایواڈرز کی تقسیم

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی)نے 13 سے 15 اگست تک اسکردو میں دوسری آئی سی سی آئی ٹورازم سمٹ کی کامیابی سے میزبانی کی، جس میں 10 دوست ممالک کے سفیروں اور سفارت کاروں کے علاوہ کاروباری رہنما ئو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی سی سی آئی صدر احسن ظفر بختاوری کی قیادت میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔آ

ئی سی سی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سکردو میں منعقد ہونے والی سمٹ کے موقع پر آئی سی سی آئی نے پاکستان اور سفارتکاروں کے متعلقہ ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور سیاحت کے فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک پروقار تقریب میں سفیروں اور سفارت کاروں کو اعزازات سے نوازا۔یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا، ملائیشیا کے ہائی کمیشن محمد اظہر بن مزلان، مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب محمد عبد الحمید حسن، آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، قازقستان کے سفیر یرژان کستافین، ایم مطہر فتح اللہ یمن کے سفیر وونا ہان، میانمار کے سفیر محمد بنجمہ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیبیا، ٹیاگو میگوئل روڈریگس مونٹیریو، سفارت خانہ پرتگال، غضنفر محمود، سفارت خانہ ترکی ایوارڈ حاصل کرنے والے سفراء میں شامل ہیں۔

آئی سی سی آئی نے 19 سال کی عمر میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 سر کرنے والے پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ اور گلگت بلتستان کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی راجہ ناصر علی خان کی غیر معمولی خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈز بھی پیش کیں۔ آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے اعزازات حاصل کرنے پر سفیروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ اعزاز اپنے اپنے ممالک اور پاکستان کے درمیان سیاحتی روابط کو فروغ دینے میں ان کی گراں قدر خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایوارڈ یافتہ افرادممالک کے درمیان عوام سے عوام کے رابطوں کو مضبوط بنانے، ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے اور سیاحتی تعاون کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے محمد علی سدپارہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ کا اعلان کرنے کابھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button