کاروباری

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 228.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78105.98 پوائنٹس پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 228.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 78105.98 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 441 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،162 کی قیمتوں میں کمی اور 53 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 591.065 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.102 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 84.17 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25045.41 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 120.76 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 124664.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.194 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ کو ہ نور سپننگ ملز کے 91017452 حصص، یوسف ویونگ ملز کے 65313406 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 60620909 حصص کا لین دین ہوا۔سیلی ٹیکسٹائل ملز، یوسف ویونگ ملز اور کوہ نور سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button