عالمی

ایران کے وزیر خارجہ کا نئے کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، عہدے کی مبارک باد

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے کویت کے نئے وزیر خارجہ عبد اللہ علی الیحیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد دی۔ شنہوا نے ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پیر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کویت کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ نے اچھے دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے بارے اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عبد اللہ علی الیحیٰ نے ایران۔ کویت پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ مرزوق الہبیانی سے بھی اتوار کو تہران میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموار اور باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button