جرمنی میں ٹرین ڈرائیورزکی 6 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان
جرمنی میں ٹرین ڈرائیورز نے چھ روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔جرمن ٹرین ڈرائیورز کی یونین ’’جی ڈی ایل ‘‘نے کہا کہ ریلوے آپریٹر ڈوئچے باہن کے ساتھ تنخواہ اور کام کے اوقات کے حوالے سے کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر میں ہم نے کام سے طویل واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت بدھ کو صبح 2:00 بجے ٹرین ڈرائیورز ہڑتال پر چلے جائیں گے اور یہ ہڑتال آئندہ پیر کو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی جبکہ مال بردار ٹرین سروس خدمات پیر کو ہی روک لی جائیں گی۔
اے ایف پی کے مطابق حالیہ مہینوں میں جی ڈی ایل کی طرف سے یہ چوتھی ہڑتال ہو گی جس کو مہنگائی کی مناسبت سے زیادہ تنخواہوں کے مطالبات کو آگے بڑھایا جائے گا ، جی ڈی ایل کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ کام کرنے والے ہفتے کو 38 سے 35 گھنٹے تک کم کیا جائے جس میں اجرت میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔ جی ڈی ایل نے کہا کہ انہوں نے ایک نئی ہڑتال کال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ڈوئچے بان نے اپنی تیسری مرتبہ اور مبینہ طور پر بہتر پیشکش کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے آمادگی کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا۔
دوسری طرف ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے یونین پر غیر ذمہ داری سے کام کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ڈوئچے بان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ا نہوں نے تنخواہوں میں 13 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ کا م کے اوقات کار کو ایک گھنٹہ کم کرنے کا آپشن کی بھی پیشکش کی ہے۔