عالمی

بنگلہ دیش میں ڈھاکہ بین الاقوامی تجارتی میلہ شروع، ایک ماہ تک جاری رہے گا

بنگلہ دیش میں ڈھاکہ بین الاقوامی تجارتی میلے کے28 ویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔

شنہوا کے مطابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دارالحکومت ڈھاکہ کے نواح میں پرباچل میں تجارتی میلے کا افتتاح کیا۔ میلے میں بنگلہ دیش ،چین، بھارت، ایران، پاکستان اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک سے سینکڑوں تنظیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔بنگلہ دیش کی حکومت کے سالانہ پروگرام کے طور پر، اس تقریب کا مقصد غیر ملکی خریداروں کو مقامی مصنوعات کی نمائش کرنا ہے، رواں سال کے تجارتی میلے میں تقریباً 330 مقامی اور غیر ملکی سٹالز، پویلین اور منی پویلین شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسینہ نے نئی منڈیوں اور مصنوعات کی تلاش کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے 2024 کے لیے “ہنڈی کرافٹ پروڈکٹس” کو سال کی بہترین مصنوعات قرار دیا۔شرکا نے مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جس میں زراعت اور باغبانی کے لیے مشینری، آلات اور مواد، کاسمیٹکس، ڈیری مصنوعات اور الیکٹرانک اشیا شامل ہیں۔یاد رہے کہ وزارت تجارت کے تحت بنگلہ دیش کے ایکسپورٹ پروموشن بیورو (ای پی بی ) نے 1995 میں ماہانہ سالانہ تجارتی میلے کا آغاز کیا تھا

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button